احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کا مقصد مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی ہے؛ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

31

اسلام آباد،14جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا  ہے کہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کا مقصد مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی ہے۔

ان خیالات کا  اظہار   انہوں  نے   احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  احساس کے آنے والے پروگرام احساس ٹارگٹڈ سبسڈی کی سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ   سٹیئرنگ کمیٹی کا مقصد احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی پالیسی، عملدرآمد کی تیاریوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

اجلاس میں گورنر اور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن، سیکرٹری سماجی تحفظ و تخفیف غربت، سیکرٹری بی آئی ایس پی، فنانس ڈویژن، انڈسٹریزو پروڈکشن اور پی آر اے ایل کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔