اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراءسے عوام کے لئے آسانی پیدا ہوگی، حکومت کا اصل مقصد عوام کے لئے آسانیاں پپدا کرنا ہے، کوشش ہے کہ الیکشن میں ای ووٹنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں، ای وی ایم مشینز کے استعمال سے شفافیت آئے گی۔اس خیالات کا اظہار بدھ کو پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نظام میں ای گورننس لے کر آئیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی بھی کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے ٹیکس کے پیسے سے کام کرتی ہے، عوام کے لئے کوئی بھی کام مشکل ہوتا ہے جو ان کے لئے تکلیف دہ ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا نادرا کے ذریعے اجرا ایک بڑا اقدام ہے، وہ اب نارمل طریقے سے اسے حاصل کرسکتے ہیں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفیکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔











