اوکاڑہ،16جولائی(اے پی پی ):محکمہ صحت کی جانب سے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کرونا ویکسنیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور پہلے مرحلہ میں 4000 طلبہ جن میں 2700 گرلز اور 1300بوائزکی ویکسینیشن کی گئی۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق عیدالاضحی کے بعد باقی طلبہ کو بھی کرونا وباء سے محفوظ کرنے کے لئے ویکسیئن لگائی جائے گی۔











