بورے والا ،16 جولائی(اے پی پی ): سنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی کے لئے خواجہ سرا بھی قربانی کے جانور خریدنے مویشی منڈی پہنچ گئے ۔ سنت ابراہیمی کی ادئیگی کے لئے جہاں عام شہریوں نے مویشی منڈی کا رخ کیا ہوا ہے وہاں بورے والا کے خواجہ سرا بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور مویشی منڈی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے قربانی کے لئے جانور بھی دیکھے اور جانوروں کے ریٹ کم کروانے کی کوشش کرتے رہے۔
خواجہ سرا شہری مویشی منڈی میں جانوروں کی ہوشرباء قیمتیں سن کر پریشان دکھائی دئیے۔
خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ اگر جانوروں کے ریٹ کم ہوجائیں تو ہر شخص با آسانی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کرسکے گا۔











