اپنی اپنی میونسپل کمیٹیز کی حدود میں بارشی پانی کے نکاسی کو فل الفور یقینی بنایاجائے، اور اس کے بعد ستھرائی کو بہتر بنایاجائے:ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان

35

نارووال،12 جولائی ( اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے تینوں میونسپل کمیٹیز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کی اپنی اپنی میونسپل کمیٹیز کی حدود میں بارشی پانی کے نکاسی کو فل الفور یقینی بنایاجائے، اور اس کے بعد ستھرائی کو بہتر بنایاجائے، بازاروں،گلیوں اور محلوں میں کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیئے، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،سینیٹیشن و دیگر عملہ کو اس امر کا پابند بنایا جائے، کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو مستعدی کے ساتھ انجام دیں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔