ملتان 12 جولائی (اے پی پی ):فوڈ سیفٹی ٹیموں کی موسی پاک، شاہ رکن عالم، شیرشاہ اور بوسن روڈ پر کارروائیاں شروع کردی ہے غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر 9 فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 96 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیا گیا ہے رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ معروف برانڈز کی پیکنگ کا استعمال کرنے پر سنیکس یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ، ملاوٹی مرچوں کے استعمال پر ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کھانوں کی تیاری میں ناقص آئل استعمال کرنے پر ہوٹل کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا صفائی کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر میٹ شاپ اور بیکری کو 20 ،20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں اور کہا عوام کسی صورت غیر معیاری خوراک بنانے والوں کے ہاتھوں مجبور نہ ہوں پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک ہر فرد کیلئے،کے دور میں داخل ہوچکی ہے۔











