تحصیل درگ  کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ، کروڑوں روپے کے پراجیکٹس سے ترقی کا نیا باب رقم ہوگا؛ سرداربابرخان

39

 

موسیٰ خیل،26جولائی(اے پی پی): ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان نے کہا ہے  کہ تحصیل درگ  کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا انکا عزم ہے اور درگ  میں کروڑوں روپے کے پراجیکٹس سے ترقی کا نیا باب رقم ہوگا۔

 یہ بات انہوں نے درگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  انشااللہ اس علاقے کے مسائل کو وسائل میں بدلنے کے لیے تمام تراقدامات کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پرتمام علاقوں کی یکساں ترقی اور وسائل کی فراہمی کیلئے جدو جہد میں مصروف ہے اور موسیٰ خیل ضلع کے ڈویلپمینٹ پیکج سے اس ضلع کی پسماندگی پلٹ کر ترقی میں بدل جائے گی۔

 سرداربابرخان نے حلقہ میں جاری یا پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ترقیاتی سکیموں میں سے کچھ منصوبوں کا آفسران انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ درگ کے لوگوں نے تمام تر سپاس نامہ میں اجتماعی کاموں پر فوکس کیا یہاں سے جس جزبہ میں  ووٹ ملا وہی جزبہ آج بھی دیکھ رہا ہوں، درگ کے اجتماعی مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔

 جلسہ سے عنایت اللہ شیخ، فضل الدین ، عطاء اللہ ،عبدالرحمن شیخ،تیمورشاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار جمیل نے ساتھیوں سمیت  مذہبی پارٹی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سرداربابرخان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔