جیکب آباد،نیب حملہ کیس کے دس ملزمان  کو عدالت کے  احکامات پر  جیل  منتقل کر دیا   گیا

43

جیکب آباد ، 17 جولائی  (اے پی پی ): نیب افسران پر حملے کے مقدمے میں گرفتار دس ملزمان کو چار روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر سول کورٹ جیکب آباد میں پیش کیا گیا،نیب ٹیم پر حملہ مقدمے میں گرفتار10ملزمان کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا گیا،فرسٹ سول جج امتیاز لاکھیر کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی مشیراعجازخان جکھرانی کے کزن سمیت تمام ملزمان کو جیل  بھیجنے کے احکامات جاری کردیے،جیل جانے والے ملزمان میں عبدالولی جکھرانی دیدار جکھرانی سجاد مستعوئی ودیگر شامل تھے ۔