سعودی عرب سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی قیدی اسلام آباد پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا

40

 

 

اسلام آباد،20جولائی(اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی پر سعودی عرب سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی قیدی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

 جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں نے  عمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ قیدیوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

 پاکستان پہنچنے والے تمام قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائینگے۔