مظفرگڑھ: پولیس کا سرچ آپریشن، بدنام زمانہ 5 شراب فروش گرفتار

27

مظفرگڑھ، 21 جولائی(اے پی پی): تھانہ صدر کے علاقے میں ڈی پی او  محمد حسن اقبال کی ہدایت پر  پولیس کا سرچ آپریشن، بدنام زمانہ 5 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس ترجمان سب انسپکٹر وسیم گوپانگ کے مطابق پولیس نے 2500 سے زائد لیٹر زہریلی شراب برآمد کر کے  شراب پروڈکشن یونٹ کے تمام آلات قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

سرچ آپریشن ایس ڈی پی او سٹی ملک محمد حسن کی قیادت میں کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کی ہدایات پر شراب فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔