سکھر:ہمارا مقصد پاکستان کے تمام سینئر وجونیئر انجینئر کو ایک پلٹ فارم پر متحد کرنا ہے تاکہ انکے جائز حقوق سمیت انکو انکا مقام دلایا جاسکے ، انجینئر وسیم نذیر

19

سکھر،10 جولائی(اےپی پی ): پاکستان کے نامور انجینئر و پروفیشنل گروپ کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر نے کہا ہے کے ہمارا مقصد پاکستان کے تمام سینئر وجونیئر انجینئر کو ایک پلٹ فارم پر متحد کرنا ہے تاکہ انکے جائز حقوق سمیت انکو انکا مقام دلایا جاسکے ، پاکستان انجینئر نگ کونسل کے انتخابات میں پی ای جی کے تمام صوبوں سے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ہم غیر سیاسی پیغام لیکر میدان میں نکلے ہیں لیکن ہمارا مقابلہ سرکاری مشینری سے ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے مقامی ہال میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نامور انجینئر و پروفیشنل ایکسئیلنس گروپ کے چئیرمین انجینئر وسیم نذیر و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انجینئر کیساتھ ماضی اور مستقبل میں جو غلطیاں اور نا انصافیاں ہوئی ہیں یا ہورہی ہیں منتخب ہوکر ان تمام شکایات کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ہم سب کو انجینئر کی کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کیلئے پی ای جی کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے، پی ای جی پاکستان انجینئر نگ واحد ادارہ ہے جو نوجوان انجینئر ز کو انکا جائز مقام دلانا چاہتا ہے۔