سکھر: محرم الحرام کی آمد اور سیکیورٹی امور سے متعلق  اجلاس، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

19

سکھر،30جولائی(اے پی پی ): ایس ایس پی  عرفان علی سموں کی زیرصدارت محرم الحرام کی آمد اور سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں محرم الحرام میں  سیکیورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلی بات چیت ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ، لاوڈاسپیکر پر اشتعال انگیز بیانات، نعرہ بازی سمیت دیگر امور پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شیعہ علماءکی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پہ اہم فیصلے کئے گئے اور متعلقہ افسران کو سیکیورٹی امور کے متعلق ضروری احکامات دیے گئے۔

 ایس ایس پی عرفان علی سموں نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے علماءکو مکمل یقین دہانی کروائی،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے محرم الحرام کے دوران لاوڈ اسپیکر کا استعمال، 4th شیڈول کے افراد کالعدم تنظیموں اور دیگر مذہبی جماعتوں کے جلسے و جلوسوں پہ مکمل پابندی عائدکی گئی ہے۔