سیالکوٹ؛ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا تفصیلی دورہ

10

 

سیالکوٹ،21 جولائی  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا تفصیلی  دورہ کیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سیالکوٹ ویسٹ مینجنٹ کمپنی کے افسران اور کارکنوں کو بارشی پانی کے نکاسی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے  کیلئے مستعد رہنے کی ہدایت کی۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید قربان پر شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، شہری قربانی کی جانوروں کی آلائشیں ویسٹ بیگ میں ڈال  کر کمپنی ملازمین کے حوالے کریں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی میں کمی پیشی برداشت نہیں کریں گے، بہترین کارگردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، کوتاہی کے مرتکب ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کہ عیادت کی اور مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ بھی کیا اور اسیران سے عید ملے اور مٹھائی تقسیم کی۔