شجاع آباد؛ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ناصر شہزاد ڈوگر   نے بنگلہ پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

38

شجاع آباد، 17 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ہفتہ شجر کاری پنجاب بھر میں منایا جارہا ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر   نے بنگلہ پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ 30 ہزار پودے لگانے کا ہے، اس ہفتہ ہم نے 05 ہزار پودے لگائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا پودے لگانا آسان ہے اسکی دیکھ بھال کرنا مشکل کام ہے،کمیونٹی اگر ہمارا ساتھ دے تو ہم ضرور کامیاب ہونگے، یہ ایک صدقہ جاریہ ہے ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

 اس موقع پر چیف آفیسر قاسم شکیل،خالد محمود تحصیلدار ،فاریسٹ آفیسر بھی موجود تھے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔