شہر میں قائم غیر قانونی بکر منڈیوں کے خلاف رات گئے آپریشن

54

 

ملتان،16جولائی(اے پی پی): شہر میں قائم غیر قانونی بقر منڈیوں کے خلاف رات گئے آپریشن کیا گیا، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر تین منڈیاں اکھاڑ دی گئیں،6 افراد گرفتار،14جانور ضبط کر لئے گئے ہیں، آپریشن ممتاز آباد، دولت گیٹ اور چونگی نمبر9 کے مقام پر کیا گیا ہے۔ آپریشن کی قیادت اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی، چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال خان بھی ہمراہ تھے۔ اے سی سٹی خواجہ عمیر  نے کہا کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر کے خدشہ کے  پیشن نظر حکومت نے شہر کے اندر مویشی منڈیاں  قائم کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور کہا شہر میں جگہ جگہ بقر منڈیوں کے قیام سے ٹریفک، صفائی اور سیوریج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، شہری ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قائم کی گئی عارضی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانوروں کی خریداری کریں۔

اے سی سٹی نے کہا کہ انتظامیہ کے زیر انتظام ضلع میں قائم مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہےخواجہ عمیر نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک، صحت اور دیگر محکموں کی طرف سے مویشی منڈیوں کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔