رشکئی اکنامک زون کی تعمیر معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون کی جانب ایک اہم سنگ میل

40

اسلام آباد، 16جولائی(اے پی پی): سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون کی تعمیر معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے  رشکئی اکنامک زون کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں اکنامک زونز کو معاشی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ رشکئی اکنامک زون سی پیک کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت سازی کے بغیر دولت کی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں ہے، رشکئی اکنامک زون کے قیام سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

رشکئی اکنامک زون کے حوالے سے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے کہا کہ اقتصادی زونز سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

 وزیر خزانہ وصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صنعتی  زونز میں سرمایہ کاری کو سہل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،بیرون ملک موجود سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔

وزیراعلی  کے معاون خصوص برائے صنعت وکامرس عبدالکریم خان نے کہا کہ اکنامک زون کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا،اقتصادی تعاون سے پورے خطے کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔