علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ، سی پیک کے تحت بننے والا پنجاب کا واحد اکنامک زون تکمیل کے مراحل میں

28

فیصل آباد، 13 جولائی  (اے پی پی ):علامہ اقبال انڈسٹریل  سٹی  ، سی  پیک  کے  تحت   بننے  والا پنجاب کا واحد   اکنامک زون تکمیل  کے  مراحل  میں ، زو ن ایم  تھری  میں  چین  کی  32 کمپنیز آ چکی  ہیں ۔

چئیرمین  فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ و  منیجمنٹ کمپنی  میاں  کاشف اشفاق نے  کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دو نئے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ  علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3300 ایکٹر پرمشتمل ہے جبکہ  بزنس پارک  300 ایکٹر پر مشتمل ہے ۔

میاں  کاشف اشفاق نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک کے تحت آنے والا پنجاب کا واحد اکنامک زون ہے، زون ایم تھری میں 32 کمپنیز چائنہ سے آ چکی ہیں ،جس میں سب سے اہم سرامک انڈسٹری ہے ،منصوبے میں ایک ہزار ایکڑ چائنہ سے آنے والی کمپنیوں کے لئے مختص ہے، منصوبہ سال 2022-23 میں مکمل ہو گا  جس  سے   5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں  نے  کہا کہ منصوبے کے تحت 8سے10بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے،وفاقی حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو ایکٹ لا رہی ہے۔