مرکز اور صوبے کے درمیان برج کا کردار ادا کروں گا۔ روایتی سیاست کو ختم کرنا ہوگا،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا

26

کوئٹہ 09 جولائی (اے پی پی):مرکز اور صوبے کے درمیان برج کا کردار ادا کروں گا اور روایتی سیاست کو ختم کرنا ہوگابلوچستان کی ترقی ترجیح ہوگی۔ حلف برداری کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے گورنر کے عہدے کیلئے انتخاب پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اہم عہدے کے انتخاب کیلئے وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کااظہار کیا اور کہا کہ مسائل بہت ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی ہماری اتحادی ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان سے پسماندگی غربت اور مسائل کو دور کرئے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو جاتا ہے۔ ہمیں بلوچستان سے دیگر مسائل کے ساتھ سیاسی محرومی کو بھی دور کرنا ہے۔ سید ظہور آغا کی بحیثیت گورنر تقرری خوش آئیند ہے۔ مرکز اور وفاق کے درمیان فاصلوں کو مٹانا ہے۔ وزیر اعلی نے سابق گورنر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔