ملتان؛عیدالاضحیٰ کے دوسرا روز بھی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے صفائی آپریشن جاری

46

 

ملتان، 22جولائی(اے پی پی): عیدالاضحیٰ کے دوسرا روز بھی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے صفائی آپریشن جاری و ساری ہے،  رینٹل مشینری کو آلائشوں کے علاوہ  ویسٹ اور کچرا اٹھانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور اہم شاہراہوں اور چوراہوں کے ساتھ خوبصورتی کے لئے وائٹ پاوڈر کی لائننگ لگا دی گئی ہیں۔ شہر میں شامل نئی یونین کونسلوں میں بھی کمپنی کی جانب سے صفائی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

 ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے پرائمری و سیکنڈری کلکشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈمپنگ سائیٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں  نے ورکرز کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور فیلڈ میں ورکرز کے ساتھ لنچ بھی کیا۔

 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے صفائی کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا معائنہ کیا اور کمپنی منیجرز کو ہدایات جاری کیں۔ اے سی سٹی خواجہ عمیر،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور سب رجسٹرار کامران بخاری اور جمیل حیدر شاہ نے بھی شہر کے متعلقہ سیکٹرز کا دورہ کیا۔