ملتان: ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی

11

ملتان 12جولائی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے  مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر مٹن اور بیف  فروخت کرنےوالے 4 قصابوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 7 گرانفروشوں پر70 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔کاروائی ملتان سٹی کے ایریا میں واقع مختلف مارکیٹوں میں کی گئی۔