وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے میں اپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا، ایم این اے چوہدری طاہر اقبال

7

 

وہاڑی، 30جولائی(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری طاہر اقبال نے تحصیل وہاڑی کے مختلف چکوک اور گاؤں میں اپنی انتھک محنت اور کوشش سے ایم این اے کوٹہ سکیم کے تحت  کئی اپ گریڈ ہونے والے اور نئی سکیم کے تحت منظور ہونے والے بجلی کے کئ منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

تحصیل وہاڑی کے  کئی علاقوں میں اورلوڈنگ کی وجہ سے وولٹیج کم تھے تو کئی قصبے بجلی سے مکمل طور پر محروم تھے ایم این اے چوہدری طاہر اقبال نے دن رات محنت کر کے بجلی کے منصوبے مکمل کروائے اور اور لوگوں کا بجلی کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کیا۔

اس موقع پر ایم این اے چوہدری طاہر اقبال نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا میری اور میری حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے میں اپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہونگا اور میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے پاکستان تحریک انصاف زندہ باد اور چوہدری طاہر اقبال کے نعرے لگائے اور چوہدری طاہر اقبال کی ان کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔