وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات،عید کی مبارک باد پیش کی

25

کوئٹہ،21جولائی (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعلیٰ کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی، اراکین  صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔