عید الضحی : ڈپٹی کمشنر  اور ڈی پی او وہاڑی کاڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

12

وہاڑی، 21 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مبین الہی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے جامعہ مسجد پولیس لائنز میں عیدالاضحیٰ کی نماز  ادا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ  کیا اور قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔انہوں نے جیل کے کچن کا معائنہ بھی کیا جبکہ  دونوں افسران نے جیل کے کھانے کے معیار کو سراہا اورجیل میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہترین قرار دیا ۔

  ڈپٹی کمشنر مبین الہی  نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا بھی  دورہ  کیا اور ہسپتال میں مریضوں کی تیمارداری کی  جبکہ   مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور لواحقین نے طبی سہولیات کو بہترین قرار دیا ۔ ڈپٹی کمشنر  نے مریضوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی اور مریضوں اور لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم  کی۔انہوں نے ڈاکٹرز میں بھی مٹھائی تقسیم کی اور کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ عید الاضحٰی ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مر مٹنے کا  درس دیتی ہے، انسانیت کی خدمت بھی بہت بڑی نیکی  ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ میاں نعیم عاصم بھی موجود تھے۔