وزیراعلی بلوچستان  جام کمال خان کی گوادر آمد، گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

19

گوادر،05جولائی(اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان گوادر پہنچ گئے، گوادر  پہنچنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین اور آئی جی پولیس بلوچستان نے استقبال کیا۔

وزیراعلی بلوچستان کو گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کی جانب سے گوادر میں جاری مختلف منصوبوں سمیت گوادر میں پانی کے مسائل کے حل، گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام نے  شرکت کی۔