وہاڑی؛آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع،123 کشمیری حق رائے دہی استعمال کریں گے

23

وہاڑی،25جولائی(اے پی پی): ضلع بھر میں آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کیلئے 5 پولنگ اسٹیشنز پر 123 کشمیری حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضلعی پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس موجود ہے۔

98کشمیری ایل اے 34 جموں 1 جبکہ 25 کشمیری ایل اے 42 وادی کشمیر 3 کیلئے اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔