ملتان،19 جولائی(اے پی پی): پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے چونگی نمبر 9، شمس آباد چوک، رشید آباد،چوک کمہاراں اور پیراں غائب روڈ پر گرین بیلٹ میں موجود تمام تر عارضی و پختہ تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر اور انفورسمنٹ عملہ آپریشن میں شریک تھے۔











