پشین،17 جولائی (اے پی پی ): چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل کی سپریم کورٹ میں بطور جج نامزدگی پر ان کے اعزاز میں منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل رہسٹ ہاوس پہنچے تو شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔
ظہرانہ تقریب میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم خان کاکڑ ، جسٹس محمد اعجاز سواتی ،جسٹس محمد کامران ملاخیل ، جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ ،جسٹس روزی خان بڑیچ ،جسٹس عبدالحمید بلوچ،ایم این اے مولانا کمال الدین ،ایم پی اے حاجی آصغر خان ترین ،ساجد ترین ایڈووکیٹ ،ڈپٹی کمشنر پشین بشیراحمدمینگل ڈسٹرکٹ پولیس آفسر محمدایوب اچکزئی اور وکلاء نے شرکت کی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے ہائی ججز کے ہمراء پشین لاء کالج کا دورہ بھی کیا ۔











