چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

64

ملتان، 28 جولائی (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی اور غفلت کا شکار 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 علی حمزہ، 7 سالہ دانیال، 7 سالہ عباس شامل ہیں ۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق بچوں کو تحصیل چوک بوسن روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور انہیں  چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے  ان کے  لواحقین کی تلاش جاری ہے۔