چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصررشید کا ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ سے خطاب

40

مالاکنڈ، 14 جولائی (اے پی پپی):شاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ملاکنڈ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے سو کنال اراضی فراہمی کی منظوری دی ہے، ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کو ہائی کورٹ لائبریری سے منسلک کیا جائےگا، درگئی میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 24 کنال اراضی کی منظوری دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹڑکٹ بار ملاکنڈ کے تقیرب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بٹ خیلہ اور تھانہ ٹی ایم ایز کے لیے پچاس پچاس ملین فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، تھانہ اور بٹ خیلہ میں صفائی کے انتطامات انتہائی خراب ہے، ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے لئے 4.7 ملین روپے کی منظوری دیتا ہوں، ملاکنڈ انتطامیہ مشنیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیمبر مافیا کے خلاف بلامتیاز کاروائی کریں اس حوالے سے کسی قسم کی دباؤ کو قبول نہ کریں۔

عدالت پہنچنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر نے ان کا استقبال کیا، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاکنڈ لیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، ڈسٹڑکٹ بار کے صدر افتاب عالم ایڈوکیٹ نے سپاس نامہ پیش کیا۔ انہوں نے احاطہ عدالت میں دیار کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے  کہا کہ ملاکنڈ کا بچہ ہونے کی وجہ سے  دیگر بار کے مقابلے میں ملاکنڈ بار سے ان کا لگاوٴ زیادہ ہے، اور یہاں کے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے، جوڈیشلی عملہ کی طرف سے انہیں سوینیر پیش کیا گیا۔