ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کی بیماری کے خلاف عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

19

چنیوٹ، 28 جولائی (اے پی پی ) : ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کی بیماری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کی زیر صدارت قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈاکٹر شہزاد خلیل،ڈاکٹر رابعہ و دیگر ہیلتھ افسران نے خطاب کرتے ہوئے ہئے ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی وجوہات سے معلق بتایا کہ متاثرہ مریض کے انتقال خون،دانتوں کے غیر محفوظ علاج،استعمال شدہ سرنج یا بلیڈ اور متاثرہ مریض کے جنسی تعلقات سے ہیپاٹائٹس کا مرض لاحق ہو سکتا ہے جس سے بچنا چاہیے، انہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جہاد کے سلسلہ میں طبی سہولیات کے علاوہ شہریوں کی آگاہی کے لیے سیمینارز اور دیگر پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے بچنے سے متعلق لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے، انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل کریں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔