معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا عالمی ادارہ  صحت کے عالمی مذاکرے سے خطاب،احساس کے تحت صحت امداد کے منفرد پروگرام احساس تحفظ پر روشنی ڈالی

9

اسلام آباد۔28جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بدھ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منعقدہ عالمی مذاکرے سے خطاب کیا۔ اعلیٰ سطحی عالمی مذاکرے کا انعقاد عالمی یوم امراض جگر کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ مصر، منگولیا اور برازیل کے وزرا ء بھی مقررین میں شامل تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ثانیہ نے احساس کے تحت صحت امداد کے منفرد پروگرام احساس تحفظ پر روشنی ڈالی۔ عالمی سطح پر ماہرین کی جانب سے احساس تحفظ کو بھرپور ستائش حاصل ہوئی۔