ژوب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے لیے پخیزئی قبیلے کی جانب سے غیر مشروط طور پر 500 ایکڑ زمین دینے کا اعلان

42

ژوب ، 26جولائی(اے پی پی):کلی مینابازار کمیٹی کی جانب سے ژوب ڈویژن کی منظوری کی خوشی میں پروفیسر نوراللہ کاکڑ کے زیرصدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ قوم پخیزئی نے ژوب ڈویژن ہیڈکوارٹر کیلئے غیرمشروط طور پر500 ایکڑ زمین دینے کا اعلان بھی کیا۔

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک  حاجی مٹھاخان کاکڑ  نے کہا کہ ژوب کے عوام کیلئے کمشنری کی منظوری خوش آئند اقدام ہیں۔انہوں نے کہاکہ ژوب ڈویژن اور ضلع چمن کی منظوری میں وزیراعلیٰ جام کمال خان، مشراصغرخان اچکزئی اورانجئینرزمرک خان اچکزئی نے اہم کردار اداکیا جس پر میں ان سب کا شکرگزار ہوں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

 مٹھاخان کاکڑ نے کہاکہ میں بلارنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتاہوں ،ضلع ژوب کے مختلف علاقوں میں بے شمار ترقیاتی کام شروع کیےہیں جن  میں 28 کروڑصاف پانی کیلیے،26 کروڑبجلی،تکئ، کبزئی، خواجہ زئی اورڈاڈوزئی برج کیلئے 50 کروڑ،4ارب 50 کروڑ قمرالدین روڈ،25 کروڑ گستوئی روڈ،4ارب 70 کروڑ کبزئی روڈ ٹو میخترتک،50 کروڑویٹرنری انسٹیٹیوٹ،60 کروڑ سلاٹرہاوس،13 کروڑ ڈگری کالج ژوب کیلیے،45 کروڑ کبزئی میں مختلف ڈیمز، دوایمبولینس کبزئی کیلیے ، 10 کروڑ سول ہسپتال،40 کروڑ مختلف جہگوں پر انڈسڑی کیلیے اور ضلع ژوب کے 150 دیہاتوں کو پینے کے صاف پانی دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں میں کچھ پر کام جاری ہیں کچھ پر ابھی شروع ہونگے اور کچھ کو منظوری کیلیے بھیجیں ہیں۔

 صوبائی وزیر لائیو سٹاک  حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہاکہ ژوب شہر اور چاروں طرف پندرہ کلومیٹر گیس دینے کی بھی بہت جلد منظوری ہوجائےگی۔انہوں نے کہاکہ تمام علاقوں میں ترقیاتی اور اجتماعی کام کرینگے،  انشاءاللہ کوئی بھی علاقہ مایوس نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، صاف پانی، روڈز، ڈیمزاور دیگر بنیادی ضروریات میرے ترجیحات میں شامل ہیں۔