کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہئے ، کے پی ایل کے حوالے سے مودی کی فاشسٹ حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دبا میں ڈالنے کی کوشش کی،وفاقی وزیر مراد سعید کا رسجا آزادی کپ تقریب سے خطاب

9

اسلام آباد۔31جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہئے ، کے پی ایل کے حوالے سے مودی کی فاشسٹ حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دبا میں ڈالنے کی کوشش کی،میں ان کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کا دبا مسترد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو رسجا آزادی کپ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رسجا انٹرمیڈیا آزادی کپ  آج سے  اسلام آباد میں شروع ہو گا ، ایونٹ میں جیو نیوز ،دنیا ٹی وی ،اے آر وائی سمیت میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ میں وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل پارلیمنیٹرین الیون بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔رسجا آزادی کپ کی تقریب ٹرافی و کٹ رونمائی اسلام آباد میں منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید تھے ،جنہوں کے ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کی اور تمام ٹیموں کو ایونٹ کی کٹس پیش کیں۔اس موقع  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر  مراد سعید نے کہا کہ اس ایونٹ میں خبروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو کھیل کے میدان میں دیکھنا زبردست تجربہ ہو گا،سیاست دان بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔انہوں نے  کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصروفیت کے اس دور میں کھیل کی سرگرمی تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے،کے پی ایل کے حوالے سے مودی کی فاشسٹ حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دبا میں ڈالنے کی کوشش کی،ممیں ان کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کا دبا مسترد کیا۔