اوکاڑہ؛جشن آزادی کے سلسلہ میں جعفر اسٹیڈیم میں نمائشی ھاکی میچ کا انعقاد

92

اوکاڑہ،10اگست(اے پی پی): جشن آزادی کے سلسلہ میں نےشاھین ھاکی کلب رینالہخورد کے زیر اہتمام جعفر اسٹیڈیم میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا  گیا۔ میچ کے موقع پر شرکاء سے خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنا بلاشبہ ہم سب کی زمہ داری ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس لئے نوجوان نسل کو چاہئے کہ تعلیم کے ساتھ صحتمند رہنے کے لئے  کھیلوں میں بھی حصہ لیں۔

میچ میں  ممبر پنجاب بار چوہدری آصف شہزاد ، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد رضوان اشرف ،ڈی ایس پی ظفر اقبال ،  سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ،اے ایس پی اوکاڑہ رحمت اللہ ، ڈی ایس پی اوکاڑہ مہر محمد یوسف ،  ایس ایچ او سٹی جانزیب وٹو ،  پی ایس او رانا تجمل ، کمشنر لاہور راؤ ریاض اعجاز ، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر مہر جاوید ، ڈاکٹر اظہر محمود ، ڈاکٹر حسیب اظہر ،رانا احتشام ایڈووکیٹ ، حاجی جاوید اقبال ،ظہور احمد شاھین ، ساجد حسین چوہدری ، راجہ شاہد اف یو کے،  چوہدری ذوالفقار علی آف جاپان ، چوہدری اسامہ دین فارمیسی ،چوہدری عزیر فاروق ، سی او بلدیہ فیاض ہاشمی، چوہدری بشارت سعودی عرب ، چوہدری لیاقت، پیر نور اللہ بودلہ ، صدر انجمن تاجران چوہدری شکیل احمد، باباصابرجٹ، حاجی شفیق الرحمن ،  راؤ غضنفر ، حیدر فاروق ، و دیگر شخصیات موجود تھیں۔