اوکاڑہ،13اگست(اے پی پی): کالج نمبر 2 روڈ یعقوب آباد میں واقع مہندی کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور سیڑھی کی مدد سے فرسٹ فلور پر کارخانہ میں داخل ہوکر ٹیموں نے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کے لئےآدھا گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ملازمین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔