اوکاڑہ؛ دریائے راوی میں ڈوبنے والے 75 سالہ شخص کی نعش تلاش کر لی گئی

26

اوکاڑہ،13اگست(اے پی پی): گزشتہ روز دریائے راوی میں 75 سالہ شخص دریا پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن اور انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کا قیام کر دیا گیا۔

علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا جس میں دو کشتیوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو غوط خوروں نے بھی حصہ لیا اورکامیاب سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والے شخص کی نعش کو تلاش کر لیا ۔  ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈوبنے والے شخص کی شناخت احمد علی ولد میاں خاں (75 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موضع ٹبی پٹھار کا رہائشی تھا۔