بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کریگی، حکومت اور تمام ادارے بلوچستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ایک پیج پرہیں، گورنر پنجاب

20

لاہور، 12اگست(اے پی پی): گورنر پنجاب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نواب شاہ زین بگٹی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کے پاکستان دشمن ایجنڈے کو انشاء اللہ ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا، خوشحال پاکستان کیلئے مضبوط اور پر امن بلوچستان بھی ضروری ہے، بلوچستان میں امن و استحکام کیخلاف بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہونگیں، اس وقت حکومت اور تمام ادارے بلوچستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ایک پیج پرہیں، بلوچستان میں مفاہمت اورہم آہنگی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

انہوں نے کہا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا گوادر کا علاقہ بالکل بدل جائیگا، بلوچستان عمران خان کے دل کے قر یب ہے، بلوچی عوام کو انکے حقوق دینگے، وفاقی حکومت کسی ایک صوبے نہیں پورے پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے، بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کریگی۔

اس موقع پر شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں پاکستان کی ترقی اور امن کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلوچی عوام نے سب سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں، بلوچی عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے