بورے والا، 14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے بورے والا میں یوگا سیشن کے ساتھ جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں یوگیوں نے ناصرف قومی پرچموں کے ساتھ یوگا ایکسرسائز کی بلکہ یوگا سیشن کے ساتھ جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔پرچم کشائی کی گئی اور بزرگ یوگیوں نے قیام پاکستان کے متعلق اظہار خیال گیا۔
تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے اور مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔











