بہاولنگر، 02 اگست (اے پی پی): بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں سرکاری اور پرائیویٹ سکولز، کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پابندی کی جارہی ہے۔
حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلباء کی بھرپور حاضری نظر آرہی ہےطلباءوالدین کا تعلیمی سلسلہ بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔











