جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج   کی حیثیت سے  حلف اٹھا لیا

6

اسلام آباد،9اگست  (اے پی پی):جسٹس جمال خان مندوخیل نے بطور سپریم کورٹ جج  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

پیر کو یہاں عدالت عظمی میں چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس جمال خان مندوخیل سے حلف لیا، حلف برداری کی  تقریب صبح نو بجے   عدالت عظمی کے سرمونیل حال میں  منعقد ہوئی۔  جسٹس جمال خان مندوخیل کے بطور سپریم کورٹ جج حلف کے بعد عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

تقریب میں عدالت عظمی کے معزز ججز صاحبان ،اٹارنی جنرل آف پاکستان، سپریم کورٹ کے سینئر وکلا  ،لا  آفیسرز ، لا اینڈ جسٹس کمیشن کے افسران  اور عدالتی سٹاف نے   شرکت کی  ۔

 واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل اس سے پہلے  بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔