حسن ابدال،12اگست (اے پی پی): تھانہ بسال پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے جولائی کی 31 تاریخ کو گاؤں ابوال میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی تھی۔
ملزم نجیب خان ولد نادر خان ساکن ابوال جس کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ملزم سے اسلحہ غیر قانونی پسٹل 30بور معہ 2عدد روند بھی برآمد کر لیے گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو کسی بھی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے ذریعے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔











