رینالہ خورد10اگست(اےپی پی): دومسلح ڈاکو نماز مغرب کے آدھا گھنٹہ بعد طارق اینڈ حسنین مارکیٹ میں ایک نجی موبائل شاپ میں داخل ہوگئے، دوکان پر موجود عملے کو گن پوائنٹ یرغمال بنالیا، دوکان سے آٹھ لاکھ روپیے مالیت کے موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورکارروائی شروع کردی گئی











