سندھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

16

کراچی۔4اگست  (اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں بدھ کو منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے جسٹس مسز راشدہ اسد ، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار علی سانگھی سے حلف لیا ، جنہیں گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔