سکھر،13اگست (اے پی پی ): عدالت نے ایبٹ آباد کی معصوم بچی کو والدہ کے حوالے کردیا۔ ایک سرکاری افسرکے گھرمیں کام کرنے والی معصوم بچی مناہل کو پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا۔ ایڈووکیٹ ذوالفقار ملانو کی دائر کردہ درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔بچی مناہل نے عدالت میں اپنی والدہ کے ہمراہ جانے کا بیان جمع کرایا۔ عدالت نے بچی کے بیان پران کو والدہ کے حوالے کردیا۔
واضع رہے کہ آٹھ سالہ مناہل چار روز قبل تشدد کے باعث فرار ہوکر سکھرپریس کلب پہنچی تھی، بچی ایبٹ آباد کی رہائشی ہے۔











