سکھرمیں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

42

سکھر،13اگست(اے پی پی ): ملک بھرکی طرح سکھرشہر میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہرکو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، بازاروں اور چوراہوں پر خصوصی اسٹال لگائے گئے ہیں،جہاں پاکستانی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیاں فروخت کی جا رہی ہیں، ہرطرف جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے مناظرہیں اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  جمعیت علماء پاکستان اور پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی  ہوئی گھنٹا گھرچوک پر پہنچی جہاں راہنماﺅں نے خطاب کیا اور تاجر یونین کی جانب سے بھی آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی سلامتی ، خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔