سکھر:کمشنر آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،قیمتی سامان جل کر خاکستر

62

سکھر، 27اگست(اے پی پی): کمشنر آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔

فائر افسران کے مطابق ملٹری روڈ پر واقع کمشنر سکھر ڈویڑن کے آفس میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں اور انہوں نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

کمشنر کے دفتر ،پی اے آفس اور میٹنگ روم میں رکھا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر و دیگر سامان اور سرکاری ریکارڈ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں۔