شکرگڑھ؛ کشمیر  یوم استحصال کے موقع پر  ہائی سکول سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی

51

شگرگڑھ، 05 اگست(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ عثمان اکرم کی  قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  ہائی سکول سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی، طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ 2 سال سے کمشیریوں پر بھارت کا غاصبانہ طور پر مسلط ہے،انکا استحصال ہو رہا ہے، آج بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اللہ رکھا، چیف آفیسر نصیر احمد اور دیگر معززین موجود تھے۔