ملتان ، 05 اگست (اے پی پی ):یوم شہداء کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کاچونگی نمبر 9 پر تقریب کا انعقاد ، ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم اور سی ٹی او ملتان نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔
ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
سی ٹی او جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔
تقریب میں طاہر مجید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین اور کثیر تعداد میں ٹریفک اہلکاران بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ شہداء کے فیملی ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ سی ٹی او نے شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم اور سی ٹی او نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
اے پی پی/کاشف/قرۃالعین











