رحیم یار خان،03 اگست (اےپی پی): صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نےاپنے حلقہ میں 40 کروڑ کی لاگت سے دو زیر تعمیرسڑکوں کے کام کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم پی اے مخدوم فواذ ہاشمی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ اقبال آباد تا چوک سریلی 10 کلومیٹر کی تعمیر پر 15 کروڑ صرف کئے جائیں گے۔احسان پور تا پل بہرام 14کلومیٹر سے زائد سڑک پر 25 کروڑ 60 لاکھ خرچ ہوں گے۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دونوں منصوبے چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔
حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ یکساں ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ پنجاب کی 70 سالہ ترقی کے موازنے میں بزدار حکومت کی تین سالہ ترقی کا پلڑا بھاری ہے۔











