عارفوالا،08اگست)اے پی پی): محلہ جے بلاک کرسچن کالونی میں دلدار مسیح کے گھر میں گیس لیکج کے دوران سیگریٹ جلاتے ہی زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں دو افراد جھلس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں مضروب نوجوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں پر ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔ فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچالیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔











